اب دہلی سے ممبئی جانا ہوگا اور بھی آسان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-08-2021
دہلی ممبئی ایکسپریس وے
دہلی ممبئی ایکسپریس وے

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

قومی دارالحکومت نئی دہلی سے صنعتی دارالحکومت ممبئی جانے کا سلسلہ ہر وقت جاری رہتا ہے۔ 

اس میں جہاں ریل اور ہوائی سفر کا استعمال کیا جاتا ہے، اب وہاں سڑک کا استعمال بھی شروع کیا جانے والا ہے۔ یہ سفر مزید آسان بھی ہوگا اور سستا بھی۔ 

اب دہلی ممبئی ایکسپریسوے سے سفر کرنا اور بھی آسان ہونے والا ہے، اس منصوبہ کا کام آئندہ دو برسوں کے اندر یعنی2023 میں پورا ہو جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑے ایکسپریس وے ہوگا ہوگا جو ملک کی تقریباً آدھا درجن ریاستوں کی طرف سے گزرے گا۔

 وزیرٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے اس کی اطلاع دی ہے۔

 ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب اور مہاراشٹر کو جوڑنے والی یہ سب سے بڑی شاہراہ ہے۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں 90 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

 یہ ایکسپریس وے ایشیا کا سب سے بڑا ایکسپریس وے ہوگا جس میں جانوروں کے گزرنے کے لیے ’اوورپاس‘ بھی بنائیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ ’گرین ایکسپریس وے‘ ہوگا، جس کے دونوں طرف بڑے پیمانے پر پودھے لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔