چڑیا کی جان بچانے میں دوافراد کی جانیں گئیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2022
چڑیا کی جان بچانے میں دوافراد کی جانیں گئیں
چڑیا کی جان بچانے میں دوافراد کی جانیں گئیں

 

 

ممبئی: ممبئی کے باندرہ ورلی سی لنک پر دو افراد جو عقاب کو بچانے کے لیے کار سے باہر نکلے تھے ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرا اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

یہ واقعہ 30 مئی کو پیش آیا۔ 43 سالہ امر منیش زری والا اپنی کار میں سی لنک سے گزر رہے تھے۔ اس کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ اچانک ایک عقاب ان کی گاڑی سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

منیش نے فوراً گاڑی روکی اور نیچے اتر کر عقاب کو بچانے کے لیے آگے بڑھے۔ ان کا ڈرائیور بھی ان کے پیچھے نیچے اترا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک ٹیکسی انہیں سڑک پر دیکھ کر بھی نہیں رکی۔

ٹیکسی ڈرائیور نے دونوں لوگوں کو ٹکر ماری اور چلا گیا۔ منیش اور ان کا ڈرائیور ٹیکسی سے ٹکرانے کے بعد ہوا میں اچھل گئے اور پھر سڑک پر گر گئے۔

اس واقعہ میں امر منیش زری والا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں امرمنیش کا ڈرائیور شیام سندر کامت بھی زخمی ہوا، جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

امر منیش زری والا کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ جانوروں اور پرندوں کے تئیں حساس تھے۔ جہاں تک ممکن ہوتا ، وہ جانوروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ امرمنیش کے اہل خانہ ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔

اس کے باوجود ورلی پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امرمنیش جانوروں اور پرندوں کے بارے میں بہت حساس تھے۔ ان کی حساسیت ان کی موت کا سبب بنی۔

وہ جنوبی بمبئی میں نیپینسی روڈ پر واقع ایک سوسائٹی میں رہتے تھے۔ یہ حادثہ ان کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں ملاڈ جا رہے تھے۔