یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی بیوی سادھنا گپتا نہیں رہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2022
 یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی بیوی سادھنا گپتا  نہیں رہیں
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی بیوی سادھنا گپتا نہیں رہیں

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سماجوادی پارٹی کے بانی اور ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی بیوی سادھنا گپتا کا انتقال ہو گیا ہے۔وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں  زیر علاج تھیں۔ انھیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

انتقال کے وقت خود ملائم سنگھ یادو بھی وہاں موجود تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ سادھنا گپتا ایل ڈی اے میں کام کرتی تھیں۔ حال ہی میں ان کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

 بتا دیں کہ سال 2003 میں ملائم سنگھ کی پہلی بیوی اوراکھلیش یادو کی والدہ مالتی دیوی کا انتقال ہو گیا تھا۔ کچھ دنوں بعد ایس پی لیڈر نے خود سے 20 سال چھوٹی سادھنا گپتا سے شادی کر لی تھی۔

 ملائم سنگھ اور سادھنا گپتا ملائم سنگھ کی ماں کی وجہ سے قریب آئے۔ ملائم سنگھ کی ماں مورتی دیوی بیمار رہتی تھیں۔ جب سفئی میڈیکل کالج میں ان کا علاج ہوا تو سادھنا نے بطور نرس ان کی دیکھ بھال کی۔

 ملائم سنگھ سادھنا سے بہت متاثر ہوئے اور آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان قربت بڑھتی گئی۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ اگرچہ سادھنا گپتا اپنے سوتیلے بیٹے اکھلیش یادو کے ساتھ اچھی طرح سے نہیں چلتی تھیں، تاہم وہ اپنے شوہر کے بھائی شیو پال یادو کی بہت عزت کرتی تھیں۔