مختارنقوی راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی

 

 

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) اقلیتی امور کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

مسٹر مختارنقوی کو پارلیمانی امور میں اچھی گرفت حاصل ہے اور وہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور ہم آہنگی کے لئے معروف ہیں۔

پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی طرف سے درپیش مختلف چیلنجوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مسٹر مختار نقوی کو یہ ذمہ داری دینا اہم بات ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی لیڈر کی ذمہ داری مسٹرپیوش گوئل کے پاس تھی، جنھیں اب راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر نقوی نے ماضی میں پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے بھی ایوان میں موثر کردار ادا کیا ہے۔