فلم دی کیرالہ اسٹوری، مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2023
فلم دی کیرالہ اسٹوری، مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری
فلم دی کیرالہ اسٹوری، مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں فلم دی کیرالہ اسٹوری کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا۔"مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ مسٹر چوہان نے لکھا ہے دہشت گردی کے خوفناک سچائی کو بے نقاب کرنے والی فلم دی کیرالہ اسٹوری کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کیا جا رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فلم لو جہاد، تبدیلی مذہب اور دہشت گردی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی ہے۔

کچھ بیٹیاں کیسے لو جہاد کے جال میں پھنس جاتی ہیں اور پھر کیسے برباد ہو جاتی ہیں، یہ اس فلم میں بتایا گیا ہے۔ یہ دہشت گردی کے ڈیزائن کو بھی ظاہر کرت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فلم ہمیں آگاہ کرتی ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہم پہلے ہی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون بنا چکے ہیں۔ لیکن یہ فلم سب کو آگاہ کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ فلم لڑکوں، لڑکیوں اور سب کو دیکھنی چاہیے۔ اسی لیے انہوں نے اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔