جموں اور کشمیر میں گری سرنگ:۔ ایک ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2022
جموں اور کشمیر میں گری سرنگ ایک ہلاک
جموں اور کشمیر میں گری سرنگ ایک ہلاک

 

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں جموں سری نگر قومیشاہراہ پر ماکر کوٹ کے علاقے میں جمعہ کو ایک پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، کل دیر رات ایک زیر تعمیر سرنگ کے گرنے کے بعد بچاؤ آپریشن جاری ہے-

رامبن کے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی توقع نہیں تھی۔ دو مشینیں پھنس گئیں۔ آندھی کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہوا۔ آپریشن کے 16-17 گھنٹے ضائع ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری کے ضلع رامبن میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ گرنے سے ایک مزدور ہلاکہوگیا جبکہ اور تین کو بچا لیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران نو مزدور ملبے میں پھنسے ہونے کی خبر ہے - تاہم، ان کے زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں-

جمعرات کی رات تقریباً 10:15 بجے، رامبن میں خونی نالہ کے قریب ہائی وے پرٹی 3 کی آڈٹ ٹنل گر گئی، جس سے وہاں کام کرنے والے سرلا کمپنی کے 11-12 مزدور پھنس گئے- انہوں نے کہا کہ رامبن اور رامسو کے درمیان قومی شاہراہ پر بچاؤ کا کام آدھی رات کو شروع ہوا اور پورے زور و شور سے جاری ہے، اس میں پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کے لیے پتھر توڑنے والوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون مکیش سنگھ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سرنگ کے ایک حصے کے گرنے کو "بدقسمتی" قرار دیا۔

"میں ڈی سی مسرت اسلام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ 10 کے قریب مزدور ملبے تلے دب گئے، مزید دو کو بچا لیا گیا اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سول انتظامیہ اور پولیس حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسپتال میں داخل ہونے والوں میں سے دو کی شناخت جھارکھنڈ کے وشنو گولا (33) اور جموں و کشمیر کے امین (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تیسرے شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔