معصوم بچے کے قتل کے بعد ماں نے کی خودکشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2021
معصوم بچے کے قتل کے بعد ماں نے کی خودکشی
معصوم بچے کے قتل کے بعد ماں نے کی خودکشی

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جب کہ ایک خاتون نے اپنے معصوم بچے کو جان سے مارنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے تین برس معصوم بچہ آن لائن کلاس کیا کرتا تھا مگر گذشتہ روز وہ آن لائن کلاس میں ٹھیک سے نہیں پڑھ پار رہا تھا ، اس وجہ سے ماں خفا دیا اور اس کے بعد تکیے سے اس کے چہرا دبا کر مار دیا۔۔۔۔ اس کے بعد انھوں نے خود بھی خودکشی کر لی۔

ایک کمرے سے خاتون اور اس کے بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بیٹے کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جبکہ خاتون کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی۔

ناسک پولیس کے مطابق یہ واقعہ پتھرڈی فاٹا علاقے میں واقع سائی سدھی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ شکھا ساگر پاٹھک کی لاش پیر کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اس نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ ان دونوں اموات کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ خاتون نے خودکشی نوٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ اس نے بیٹے کو قتل کیا ہے۔

تاہم دونوں کی لاشیں کمرے کے اندر تھیں۔ کمرہ باہر سے بند تھا اور بچے کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ خاتون کے والدین نے بھی اپنے پوتے کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ 30 سالہ شیکھا ساگر پاٹھک واقعے کے وقت اپنے ماموں کے گھر پر تھی اور اس کے والدین گھر پر نہیں تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) سہیل شیخ، جو اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں، نے کہا کہ شیکھا نے پیر کی شام 5 بجے کے قریب تکیے سے اس کے چہرے کو تکیہ سے دبا کر کے اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا۔

اس معاملے میں قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں کی لاش اپنی تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی جائے گی۔