سی بی آئی کے بیشتر افسران سسودیا کی گرفتاری کے خلاف: کیجریوال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2023
سی بی آئی کے بیشتر افسران سسودیا کی گرفتاری کے خلاف: کیجریوال
سی بی آئی کے بیشتر افسران سسودیا کی گرفتاری کے خلاف: کیجریوال

 

 

نئی دہلی : دہلی  کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو دعوی کیا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے زیادہ تر افسران نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف ہیں۔

مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "مجھے بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے زیادہ تر افسران منیش کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ وہ سب ان کا کافی احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لیکن سسودیا کو گرفتار کرنے کا سیاسی دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ انہیں اپنے سیاسی آقاؤں کی بات ماننی پڑی۔

انہوں نے کل اپنے بیان میں کہا تھا، ’’منیش بے قصور ہیں۔ ان کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ لوگ سب دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کو سب کچھ سمجھ میں آرہا ہے۔ لوگ اس کا جواب دیں گے۔ اس سے ہمارے حوصلے مزید بڑھیں گے۔ ہماری جدوجہد مزید مضبوط ہو گی۔

واضح رہے کہ مسٹر سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد کل گرفتار کیا گیاہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔