ملک میں کوروناکےمزید 2لاکھ 55ہزارسے زائد نئے کیسزاور614 ہلاکتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2022
ملک میں کوروناکےمزید 2لاکھ 55ہزارسے زائد نئے کیسزاور614 ہلاکتیں
ملک میں کوروناکےمزید 2لاکھ 55ہزارسے زائد نئے کیسزاور614 ہلاکتیں

 

 

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,67,753 مریض شفایاب ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3.70 کروڑ سے زیادہ ہو گئی۔

پیرکو ملک میں 62,29,956 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک ایک ارب 62 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 308 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,55,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار 202 ہو گئی۔

ساتھ ہی، 12403 ایکٹیو کیسزکے بڑھنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2236842 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 614 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490462 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں دو لاکھ 67 ہزار 753 مریض صحت یاب ہونے سے شفایاب مریضوں کی تعداد 37071898 ہو گئی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 93.07 فیصد،شرح اموات 1.24 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.69 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 2802 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور سات مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

علاقہ کے صحت حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ علاقے کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹروں سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں کورونا کے مزید 596 کیسز سامنے آئے ہیں اور تین مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اس کے بعد ضلع لاتور میں 497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔ وہیں ضلع ناندیڑ میں 484 لوگ متاثر ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔

ضلع جالنا میں 331 نئے معاملے اور ایک موت، ہنگولی میں 148 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع پربھنی میں 303، ضلع عثمان آباد میں 268، اور ضلع بیڈ میں کورونا وائرس کے مزید 177 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔