مودی جی۔7سربراہان اجلاس کے لئے برطانیہ نہیں جائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-05-2021
حالات کے پیش نظر فیصلہ
حالات کے پیش نظر فیصلہ

 

 

آٰواز دی وائس ۔ نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی ملک میں کووڈ۔19کی خوفناک صورتحال کے مدنظر برطانیہ میں ہونے والے جی۔7سربراہان اجلاس میں شرکت کے لئے نہیں جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے جی۔7 سربراہان اجلاس میں وزیراعظم مسٹر مودی کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا ہے جس کی وہ تعریف کرتے ہیں، لیکن ملک میں کووڈ کی موجودہ صورتحال کے مدنظر مسٹر مودی ذاتی طورپر وہاں نہیں جائیں گے۔

سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر مودی اس اجلاس میں ورچول طریقہ سے شرکت کرسکتے ہیں۔ جی۔7کی 47ویں سربراہان اجلاس کا انعقاد 11سے 13جون کو برطانیہ کے کارنوال میں ہونا ہے۔ جی۔7کی صدارت اس وقت برطانیہ کررہا ہے