مودی 10 بجے عوام کو خطاب کریں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2021
مودی 10 بجے عوام کو خطاب کریں گے
مودی 10 بجے عوام کو خطاب کریں گے

 

 

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ جمعرات کو ملک میں 100 کروڑ ویکسینیشن کا سنگ میل قائم ہوا ہے۔ ابتک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ مودی کا اصل موضوع کیا ہوگا لیکن اندازے لگائے جارہے ہیں ۔عوام بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔۔

 مودی نے کل اس معاملہ میں اپنی آرا پیش کی تھی ،جس میں ہندوستان کی ویکسینیشن مہم کو "تشویش سے یقین دہانی" تک کا سفر قرار دیا  تھا۔جس نے ملک کو مضبوط بنا دیا ہے۔عدم اعتماد اور گھبراہٹ پیدا کرنے کی مختلف کوششوں کے باوجود ویکسین پر لوگوں کے اعتماد کو اپنی کامیابی کا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اعداد و شمار نو مہینوں میں حاصل کیے گئے جب کہ بہت سے لوگوں نے ملک کی صلاحیت پر شک کیا۔ 

جمعرات کی صبح 10 بجے سے پہلے ملک 100 کروڑ ویکسینیشن کے سنگ میل تک پہنچنے کےبعد مودی نے ملک کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو یہ کارنامہ انجام دینے میں مدد کرنے پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل ہندوستانی سائنس ، انٹرپرائز اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی اجتماعی فتح ہے۔

 بعد ازاں نئی ​​دہلی میں ایمس کیمپس میں ایک نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ میں مودی نے کہا تھا کہ 21 اکتوبر 2021 کا یہ دن تاریخ ساز بن گیاہے۔ 100 سالوں میں سب سے بڑی وبائی بیماری کا مقابلہ کریں ، ملک کے پاس اب 100 کروڑ ویکسین کی خوراک کی مضبوط حفاظتی ڈھال ہے۔ یہ کامیابی ہندوستان کی ہے ، ہندوستان کے ہر شہری کی۔