مودی نے روسی صدر پیوٹن سے بات کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
اہم معاملات پر بات چیت
اہم معاملات پر بات چیت

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن سے افغانستان کی صورتحال پر بات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا ، "میرے دوست صدر پیوٹن کے ساتھ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ ہم نے کورونا اور دیگر دوطرفہ امور کے خلاف ہندوستان اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے پیر کے روز جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بھی بات کی تھی۔