مودی نے کی برطانوی ہم منصب ٹرس سے فون پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2022
مودی نے کی برطانوی ہم منصب  ٹرس سے فون پر
مودی نے کی برطانوی ہم منصب ٹرس سے فون پر

 

 

نیو دہلی: وزیر اعظم  نریندر مودی نے آج برطانیہ کی وزیر اعظم محترمہ ایلزابتھ ٹرس سے فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ٹرس کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے سکریٹری تجارت اور سکریٹری امور خارجہ کے اپنے سابقہ رول میں بھارت-برطانیہ دو فریقی تعلقات میں ان کے (ایلزابتھ ٹرس کے) تعاون کے لئے ان کی ستائش کی۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں عہد بستگی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں روڈ میپ 2030 کے نفاذ کی سمت میں پیش رفت، موجودہ ایف ٹی اے مذاکرات، دفاعی و سکیورٹی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات شامل ہیں۔ بھارت کے عوام کی طرف سے، وزیر اعظم مودی نے محترمہ ملکہ ایلزابتھ دوئم کی افسوسناک موت پر شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا