لوگوں کے بیچ مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

آج صبح یوم جمہوریہ کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی ناظرین کے درمیان پہنچے اور ان کا خیرمقدم قبول کیا۔

مسٹر مودی، صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو وداع  کرنے کے بعد سب سے پہلے میڈیا اہلکاروں کے پاس پہنچے اور ان کا خیرمقدم قبول کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے ساتھ ہی کچھ دور چلنے کے بعد مسٹر سنگھ انہیں وداع کرنے کے لئے رک گئے لیکن وزیراعظم لوگوں کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے راشٹرپتی بھون کی جانب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم جب یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب کو دیکھنے کے لئے آئے لوگوں کے درمیان پہنچے تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے لوگ اپنی جگہوں سے اٹھ کر آگے آگئے۔ اس دوران لوگوں نے مودی مودی کے نعرے بھی لگائے۔

کورونا وائرس کے سبب اس بار کی تقریب میں ناظرین کی تعداد کافی کم تھی اور لوگوں کے بیٹھنے کے مقام پر بھی شوشل ڈسٹنسنگ کا پورا خیال رکھا گیا