نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز گنے کے کسانوں کو بڑی راحت دی ہے۔ مرکزی کابینہ کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ شوگر سیزن 2025-26 کے لیے گنے کی واجب الادا اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) 355 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔
یہ موجودہ 340 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا دی گئی ہے اور 10.25 فیصد شوگر ریکوری کی شرح پر مبنی ہے۔ یہ ایک بینچ مارک قیمت ہے، جس سے کم قیمت پر خریدار ممکن نہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس میں 0.10 فیصد اوپر یا نیچے کا ایڈجسٹمنٹ ہوگا، یعنی اگر ریکوری 10.20 فیصد سے کم ہوتی ہے تو اس کا بھی ایڈجسٹمنٹ کیا جائے گا۔