ماڈرنا ویکسین : پہلی کھیپ بہت جلد پہنچ جائے گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
ماڈرنا ویکسین
ماڈرنا ویکسین

 

 

نئی دہلی : کورونا وائرس ٹیکہ ماڈرنا کی پہلی کھیپ اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان پہنچ سکتی ہے ۔ سبھی ویکسین عالمی صحت تنظیم کے ذریعہ شروع کئے گئے عالمی ٹیکہ کاری پروگرام کوویکس کا حصہ ہیں اور اسی کے تحت ہندوستان کو ماڈرنا ویکسین دینے کی تیاری ہورہی ہے ۔

کوویکس ایک عالمی پہل ہے جس کے تحت آمدنی کی سطح سے قطع نظر کووڈ ۔19 کی ویکسین تمام ممالک کو جلد اور یکساں طور پر مہیا کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

'سرکاری ذرائع نے 29 جون کو ہی بتایا تھا کہ ہندوستان کے ڈی سی جی آئی نے ممبئی کی دوا ساز کمپنی سپلا کو ایمرجنسی استعمال کیلئے ماڈرنا کے کووڈ ٹیکہ کو امپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ۔ کووی شیلڈ ، کوویکسین اور اسپوتنک کے بعد ماڈرنا کا ٹیکہ ہندوستان میں دستیاب ہونے والا کورونا کا چوتھا ٹیکہ ہوگا ۔

 ہندوستانی حکومت کو امید ہے کہ ملک میں ماڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ اگلے کچھ دنوں میں پہنچ جائے گی ۔ حالانکہ پہلی کھیپ میں ویکسین کے کتنے ڈوز آئیں گے ، اس بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔