من کی بات : کورونا وارییرس کو خراج تحسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

 نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں، ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ کووڈکی دوسری لہر میں آکسیجن کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ صنعتی آکسیجن تیار کرنے والےکئی پلانٹس ملک کے مشرقی حصوں میں واقع ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرائیوجینک ٹینکرڈرائیوروں، آکسیجن ایکسپریس اور فضائیہ کے پائلٹس نے ہزاروں لوگوں کی جان بچانے کیخاطر جنگی پیمانے پر کام کیا۔

--- انہوں نے آکسیجن کی نقل وحمل میں سہولت کیلئے بھارتیریلوے کی ستائش کی۔جناب مودی نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ایک آکسیجن ایکسپریسریل گاڑی کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے بحریہ، فضائیہ ، فوج اور ڈی آرڈی او جیسے اداروں کے اہم رول کو بھی اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے سپاہیوں اور کورونا جانبازوںکو ان کی گرانقدر دَین کے لیے سلام پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس طرح کی عالمی وبا دنیا میں 100 سال کے بعد آئی ہے اور اِسی لیے کسی کو بھی اِس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کا پہلے سے کوئی تجربہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک دن میں900 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن تیار کی جاتی تھی، لیکن اب یہ 10 گنا سے زیادہ تیار ہونےلگی ہے اور اب لگ بھگ ساڑھے 9 ہزار میٹرک ٹن یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

جناب مودی نے کہاکہ جب یہ عالمی وبا شروع ہوئی تھی تو ملک میں جانچ سے متعلق صرف ایک لیب تھی، لیکنآج جانچ کے کام میں ڈھائی ہزار سے زیادہ لیبس لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شروع میںچند سو ٹسٹ ہی کئے جاسکتے تھے، لیکن اب ایک دن میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے جارہےہیں اور اب تک ملک میں 33 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔