سری نگر:پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خانہ نظر بند رکھنے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا: ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے صرف اس لئے کہ مجھے ایک پارٹی کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پٹن جانا تھا‘۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ اگر ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بنیادی حقوق کو اس طرح آسانی سے دبایا جاسکتا ہو تو عام لوگوں کی حالت کا کیا تصور کیا جا سکتا ہے‘۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی۔
سری نگر پولیس نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘وضاحت کی جاتی ہے کہ (محبوبہ مفتی کے) پٹن سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ہمیں اطلاع دی گئی تھی وہ ایک بجے پٹن جانے والی ہے‘۔
پولیس ٹویٹ میں کہا گیا: ’جو تصویر انہوں نے ٹویٹ کی ہے وہ گیٹ کے اندر کی ہے جو اس پر تالا لگا ہوا ہے وہ اس بنگلے میں رہنے والوں نے لگایا ہے‘۔
It is clarified that no restriction of any kind travel to pattan, travel to pattan was at 1 pm as intimated to us. The picture tweeted by her is of inside of the gate with own lock of residents who stay in the bunglow. There is no lock or any restrictions. She is free to travel. https://t.co/YMccUwDSh4 pic.twitter.com/kG5Luhj7Bm
— Srinagar Police (@SrinagarPolice) October 5, 2022
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی تالا لگا ہوا نہیں ہے نہ کوئی پابندیاں ہیں وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔