مولانا محمود مدنی 13 ویں بار دنیا کے 500 بااثر افراد میں شامل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2021
مولانا محمود مدنی 13 ویں بار دنیا کے 500 بااثر افراد میں شامل
مولانا محمود مدنی 13 ویں بار دنیا کے 500 بااثر افراد میں شامل

 

 

نئی دہلی: اردن کی مشہور تحقیقی تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے 2022 کے لیے ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی شامل ہیں۔

مولانا مدنی کو مسلسل تیرہویں مرتبہ دنیا کی 50 بااثر مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کے سب سے بااثر علماء اور مذہبی اور سماجی رہنما بھی شامل ہیں۔

مولانا محمود مدنی اس فہرست میں پہلے 50 بااثر افراد کی فہرست میں پہلے ہندوستانی ہیں۔ 500 افراد کی فہرست میں دنیا بھر کے مختلف شعبوں (سیاست ، سماجیات ، تعلیم ، سائنس وغیرہ) کی بہت سی شخصیات شامل ہیں ، لیکن مولانا محمود مدنی ٹاپ 50 میں واحد ہندوستانی ہیں۔

بریلوی طبقے کے مفتی اختر رضا خان قادری ازہری بھی اس فہرست میں شامل تھے ، لیکن گزشتہ سال انتقال کر گئے۔ RISSC میں مولانا محمود مدنی کی قوم اور سماجی خدمات کا بھی ذکر ہے۔

تنظیم نے لکھا ہے کہ مولانا محمود مدنی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ دہشت گردی کے خلاف بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں ، اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند سے فتویٰ لینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کانفرنسوں کا اہتمام کیا جس نے ہندوستان کے مسلمانوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

مولانا محمود مدنی جس سماجی تنظیم کے سربراہ ہیں وہ ایک صدی قبل قائم کی گئی تھی۔