مولانا کلیم صدیقی کو عدالتی تحویل کے بعد پولس تحویل میں بھیجاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2021
مولانا کلیم صدیقی کو عدالتی تحویل کے بعد پولس تحویل میں بھیجاگیا
مولانا کلیم صدیقی کو عدالتی تحویل کے بعد پولس تحویل میں بھیجاگیا

 

 

ممبئی: معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو کورٹ نے پولس تحویل میں بھیجنھے کا حکم دیاہے۔ اس پران کے وکیلوں نے اعتراض جتایاہے۔ اس سے پہلے کورٹ نے انھیں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیاتھا۔

واضح ہوکہ یوپی اے ٹی ایس نے ۲۱؍ ستمبر کی رات میں مولانااور ان کے چار ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر تبدیلی مذہب ،غیر قانونی فنڈنگ جیسے کئی سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

دوروز قبل لکھنؤ کی خصوصی عدالت نے ۱۴؍ دن کی عدالتی تحویل دی تھی اور پولیس کسٹڈی دینے سے انکار کر دیا تھا ۔لیکن پھر سے یوپی اے ٹی ایس نے عدالت میں درخواست داخل کی کہ مولانا سے شخصی طور پر تحقیقات کرنا ضروری ہے ،کہ اس جرم میں ان کےساتھ کون کون لوگ ملوث ہیں ،ملک اور بیرون ملک سے کن کن لوگوں نے فنڈنگ کی ہے اور اس فنڈ کا استعمال کیسےہوا ؟ ،اس نیٹورک میں کون کون لوگ شریک ہیں اور اور اس جیسے دیگر الزامات کی تحقیقات اور چھان بین کے لئے پولیس حراست ضروری ہے۔

اے ٹی ایس کی درخواست پرعدالت نے مولانا کو دس دن کے لئے پولس کسٹڈی میں رکھنے کی منظوری دی ہے۔

تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے بتایا کہ آج جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے وکلاء سینیر کریمنل ایڈوکیٹ ابو بکر سباق سبحانی ، ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان ، ایڈوکیٹ اکرم خان ، ایڈوکیٹ سا جد خان نے لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں زوردار بحث کی اور مولاناکلیم صدیقی کو پولیس حراست میں دیئے جانے کی پرزور مخالفت کی۔