جبل پور: پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سےآٹھ افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-08-2022
  جبل پور: پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سےآٹھ افراد ہلاک
جبل پور: پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سےآٹھ افراد ہلاک

 

 

بھوپال: جبل پور ضلع کے پرائیویٹ نیو لائف اسپیشلٹی اسپتال میں آگ لگنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں تقریباً ایک درجن افراد کے جھلس جانے کی خبر ہے۔ مرنے والوں میں 5 مریض اور 3 اسپتال کا عملہ شامل ہے۔ فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے اسپتال میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے مناظر میں عمارت سے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ جبل پور کے دموہ ناکہ علاقے کے قریب نیو لائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں دوپہر کو آگ لگ گئی۔ یہ 30 بستروں کا ہسپتال ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ آگ بجلی کے آلے سے لگی۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو اسپتال سے نکال لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کی تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جبل پور کے چیف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش گوڑ نے کہا کہ چار لوگوں کی موت ہو گئی اور تین شدید زخمی ہو گئے، یہ ایک زبردست آگ تھی اور ہماری ٹیموں نے اسپتال کے اندر پھنسے تمام لوگوں کو بچا لیا۔