ماسک لگائیں ۔کورونا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔ پی ایم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
ہوشیار ۔خبردار
ہوشیار ۔خبردار

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کورونا کا خاتمہ نہیں ہوا ہے،ابھی کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے مگر کورونا کی دوسری لہر کے بعد لاک ڈاون میں ڈھیل نے عوام کے ایک طبقہ کو بے قابو کردیا ہے ،جو ایک جانب ماسک استعماک کرنا بند کرچکا ہے بلکہ سیاحتی مقامات پر بھیڑ کا سبب بن رہا ہے ۔جس نے ملک میں تیسری لہر کا خدشہ اور اس سے تباہی کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ اس منظر نامہ نے اب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پریشان کردیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نئی کابینہ کونسل کے پہلے اجلاس میں کہا ، "پچھلے کچھ دنوں سے ہم بھیڑ بھاڑ والے مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ رہا ہوں ۔جس میں لوگ بغیر کسی ماسک یا سماجی فاصلے کے گھوم رہے ہیں۔ یہ خوشگوار نظارہ نہیں ہے اور اس سے ہم میں خوف کا احساس پیدا ہونا چاہئے۔

 وزیر اعظم کی تشویش مختلف جگہوں ، خاص طور پر سیاحتی مقامات سے آنے والی اطلاعات کے بارے میں تھی ، جہاں سڑکوں پر بھیڑ ہے اور سیاحوں کے غول ہیں۔در اصل دوسری لہر کے بعد لاک ڈاون میں ڈھیل کے بعد پڑ رہی سخت گرمی کے سبب لوگو احتیاط کا دامن چھوڑ کر پہاڑی علاقوں کا رخ کررہے ہیں ۔جس کے سبب ایسے علاقوں میں بھی کورونا کی نئی لہر کا خوف ہے۔

۰ وزیر اعظم مودی کی تشویش بالکل درست ہے ،اس سے قبل ماہرین کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر کو اگر کوئی روکے گاا تو وہ خود عوام ہونگے ۔جس کے لئے انہیں صرف اور صرف ماسک استعمال کرنا ہوگا۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ "ہمارےکووڈ جابنازوں اور فرنٹ لائن کارکنوں کی مدد سے ، ہندوستان کی عالمی وبائی بیماری کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ ہم عوام کو ویکسینیشن کر ا رہے ہیں ۔کورونا کے ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔ لاپرواہی یا خوش فہمی کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ، "ایک ہی غلطی کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور کوویڈ 19 پر قابو پانے کی لڑائی کو کمزور کردیں گے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ،جس کے سبب لوگ باہر نکل پڑے ہیں لیکن یہ ہر ایک کو یاد رکھنا چاہئے۔ کوویڈ 19 کا خطرہ بہت دور نہیں گیا ہے۔ بہتسے ممالک انفیکشن میں اضافے کو دیکھ رہیےیں۔ وائرس میں بھی بدلاؤ آرہا ہے ،۔