مانو کے شعبہ سی ایس آئی ٹی کی آن لائن الومنائی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-12-2021
مانو کے شعبہ سی ایس آئی ٹی کی آن لائن الومنائی میٹنگ
مانو کے شعبہ سی ایس آئی ٹی کی آن لائن الومنائی میٹنگ

 

 


آواز دی وائس، حیدرآباد 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام 11 دسمبر کو مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں سے وابستہ شعبے کے سابق طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے پہلی آن لائن الومنائی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹیکنالوجی نے سابق طلبہ کی کامیابیوں اور تندہی کے ساتھ ذمہ داریوں کی انجام دہی کا اعتراف کیا ۔ ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر، شعبہ  سی ایس و آئی ٹی نے کہا کہ سابق طلبہ اداروں کے سفیر ہوتے ہیں اور مادر علمی کے فروغ میں ان کا اہم رول ہوتا ہے۔

ان کے بموجب 60 تا 70 فیصد سابق طلبہ ملازمتوں سے وابستہ ہیں، 20 تا 25 فیصد اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کچھ خود روزگار سے وابستہ ہیں۔

زیادہ تر سابق طلبہ ملٹی نیشنل کمپنیوں جیسے ٹی سی ایس، ویپرو، انفوسس، کاگنیزنٹ وغیرہ میں بطور سافٹ ویئر انجینئر، سافٹ ویئر ڈیویلپر، سینئر پروگرام تجزیہ کار وغیرہ ہندوستان اور بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر پردیپ کمار نے بھی خطاب کیا۔فارغ التحصیل نے اساتذہ، ہم جماعتوں، سینئر اور جونیئرز کے ساتھ تبادلہ خیال کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوآرڈینیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے جونیئرس کی ہر ممکنہ مدد کرنے کا تیقن بھی دلایا۔ خالدہ افروز، گیتا پٹون اور انظر احسن اور عامر خان نے انتظامات میں حصہ لیا۔