مانو، شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں بزم طلبہ کے ثقافتی پروگرام” ٹریزر اینڈ ہنٹ “ کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
مانو، شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں بزم طلبہ کے ثقافتی پروگرام” ٹریزر اینڈ ہنٹ “ کا انعقاد
مانو، شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں بزم طلبہ کے ثقافتی پروگرام” ٹریزر اینڈ ہنٹ “ کا انعقاد

 

حیدرآباد، 8 جون (پریس نوٹ) شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ایم اے سال اول کی کلاس میںیونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت آج بزم طلبہ کی جانب سے ایک ثقافتی پروگرام" ریزر اینڈ ہنٹ" کا انعقاد عمل میں آیا۔شعبہ کے تمام طلباءوطالبات نے اس حصہ لیا۔

طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر محمد حبیب، صدر شعبہ نے صدارتی خطاب کیا۔ ثقافتی پروگرام میں ایم اے کے طلباءو طالبات کے تین گروپس نے حصہ لیا۔ جس میں کامیاب گروپ کو انعام دیا گیا۔

بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر محمد سراج الدین نے اپنے خطاب میں طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے کھیلوں کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ایم اے سال اول کے طالب علم عاقب محفوظ نے انجام دی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد چند نعتیہ اشعار بھی پیش کیے گئے۔ ہدیہ تشکر کے ساتھ بزم کا اختتام عمل میں آیا۔