منگلورو یونیورسٹی :طالبات باحجاب کلاس میں حاضری پر بضد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2022
منگلورو یونیورسٹی :طالبات باحجاب  کلاس میں حاضری پر بضد
منگلورو یونیورسٹی :طالبات باحجاب کلاس میں حاضری پر بضد

 

 

و::  شہر کے ہمپن کٹا پر واقع منگلورو یونیورسٹی کےکالج میں پچھلے چند دنوں سےجاری حجاب معاملہ بدھ کو بھی جاری ہے۔کالج پہنچیں باحجاب ڈگری کی طالبات کو کارگزار پرنسپال نے کلاس میں داخلہ دینےسےا نکار کیا تو طالبات راست دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتےہوئے شکایت کی۔

ڈی سی نے کالج کے ذمہ داران اور طالبات سے بات چیت کی لیکن مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوسکا۔ طالبات نے کہاکہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ کا ڈگری کالجوں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

ہمیں حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضری کا موقع دینےکی بات کہی۔ ہم کوئی قرض معافی کامطالبہ نہیں کررہےہیں : اسی دوران غوثیہ نامی طالبہ نے اخباری نمائندوں سےبات کرتےہوئے کہاکہ کالج انتظامیہ اے بی وی پی کارکنان کے دباؤ میں ہے، ضلع ڈی سی لاچار ہوگئے ہیں،ملاقات کے دوران ڈی سی نےصلاح دی کہ تمہارے سبھی دستاویزات صحیح ہیں تم قانونی جدوجہد کر سکتے ہو۔

دوسری یونیورسٹی کے چانسلر نے کہاہے کہ جن کو ضرورت ہے انہیں ٹی سی دی جائے گی اور فیس باقی ہے تو معاف کریں گے کہا ہے۔ طالبہ نے پلٹ کر کہاکہ ہم کوئی اپنے قرضوں کو معاف کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں ہم صرف حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضری کی اپیل کررہے ہیں، کچھ بھی ہو ہمارے ساتھ انصاف کرنے کی بات کہی۔

طالبہ نےکہاکہ ہم رکن اسمبلی یوٹی قادر سے رابطہ کرتےہوئے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ابھی تک ان سےکوئی جواب نہیں ملاہے۔ ہمارےلئے کالج کے سبھی دروازے بند ہوگئے ہیں ، روشن خیال، سکیولر، عورتوں کے حقوق کی جہدکار، سی اے ایف والے کہاں ہیں وہ سب آئیں اور ہمیں انصاف پر زور دیا۔

میٹنگ کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرنے کہاکہ منگلورو یونیورسٹی کےکالج کی چند طالبات نے مجھ سے ملاقات کرتےہوئے حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضر ہونے کا موقع فراہم کرنےکی اپیل کی۔

یہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں لیاگیا فیصلہ ہے ، اس کے مطابق عمل کرنے کہاگیا ہے۔ طالبا ت سے بھی کہاگیا ہےکہ تم بھی قانون کے دروازے کھٹکھٹاسکتے ہو۔ کسی بھی حال میں امن کو بحال رکھتے ہوئے کسی طرح کا کوئی خلل ہونےنہیں دیاجائے گا۔