بنگال میں ممتا کی لہر برقرارمگر بی جے پی دوسری بڑی طاقت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
ممتا بنرجی کی جیت بھی اور ۔۔۔۔۔
ممتا بنرجی کی جیت بھی اور ۔۔۔۔۔

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج تقریبا واضح ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس واضح اکثریت حاصل کرچکی ہے مگر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے نندی گرام سے ہارچونکا رہی ہے۔ جس پر ایک جنگ جاری ہے۔ دیکھنا پہے ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوتی ہے یا نہیں۔

آسام میں بی جے پی کی واپسی ہورہی ہے۔ کیرالہ میں ایل ڈی ایف 93، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے 138 سیٹوں پر آگے ہے۔بنگال کی شاہی جنگ کا رزلٹ بالکل واضح ہے کہ ممتا بنرجی ہاریں یا جیتیں ان کی پارٹی واضح اکثریت میں آچکی ہے۔ جس کے بعد بنگال میں زبردست جشن کا سماں ہے لیکن بی جے پی کا تین سے 75 کا ہندسہ پار کرنا بھی ایک بڑی کامیابی ہے ۔دوسری جانب کانگریس اور سی پی ایم کا صفایا ہوگیا۔

مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں ترنمول کانگریس نے 294سیٹوں میں سے 215پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔جب کہ بی جے پی صرف 74سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف نے بھانگرسے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کرلی ہے۔

 ترنمول کانگریس نے 2011اور 2016سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے ہار گئے ہیں ، جب کہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بات چا ریاستوں کی 

چار ریاستوں کیرالہ ، آسام ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے انتخابی نتائج اور ایک مرکزی علاقہ پڈوچیری کے انتخابی نتائج سامنے ہیں۔ تمام اندازوں کے باوجود ، جہاں مغربی بنگال میں بی جے پی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ، بی جے پی آسام ، مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور کیرل میں بائیں بازو کی طاقت بچانے میں کامیاب رہی۔

 پڈوچیری اور تامل ناڈو میں اپوزیشن  کامیاب

کی جماعتیں اقتدار میں واپس آنے میں کامیاب ہوگئیں۔ مغربی بنگال کے نندیگرام سے بی جے پی کے سبھیندو افسر کے ہاتھوں ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کی شکست پر اب بھی الجھن ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی نتائج آتے ہی مغربی بنگال سے تشدد کی اطلاعات آنا شروع ہوگئیں۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ٹی ایم سی کارکنوں نے بی جے پی کے دفتر کو جلایا۔

تمل ناڈو میں 10 سال کے بعد 

تمل ناڈو میں 10 سال کے بعد ، ڈی ایم کے کو 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی امید ہے۔ نتائج اور رحجانات سے یہ واضح ہے کہ ڈی ایم کے کی زیر قیادت اتحاد کامیابی حاصل کرنے والا ہے۔ اس کے صدر ایم کے اسٹالن ریاست کے 234 اسمبلی حلقوں میں سے 126 میں سبقت لے رہے ہیں اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو ان کی حکومت بنانے کا راستہ واضح ہوسکتا ہے۔اس رپورٹ کے لکھنے تک ، ڈی ایم کے زیر قیادت محاذ 149 اسمبلی حلقوں (کانگریس 16 ، سی پی آئی-ایم اور سی پی آئی-ایم دو ، وی سی کے تین) میں برتری حاصل کر رہا ہے جس کے لئے 6 اپریل کو ووٹنگ ہوئی۔دوسری طرف ، اے آئی اے ڈی ایم کے کے زیرقیادت محاذ 84 نشستوں اے آئی ایم ڈی ایم کے 76 ، بی جے پی 3 اور پی ایم کے  5سے آگے ہے۔

کیرالہ کا حا ل

لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) اکثریت کے اعداد و شمار کو عبور کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ بائیں بازو کی زیر قیادت ایل ڈی ایف میں سی پی آئی (ایم) ، سی پی آئی ، جے ڈی ایس ، این سی پی ، کیرالہ کانگریس (ایم) ، کیرالا کانگریس (ساکریہ تھامس) ، کانگریس (سیکولر) ، جے کے سی ، انڈین نیشنل لیگ ، کیرالہ کانگریس (بی) جے ایس ایس اور لوکترک جنتا دل شامل ہیں

راجستھان  میں کانگریس کی کامیابی  

 وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں دوسیٹوں پر کانگریس امیدواروں کے کامیاب ہونے پر مبارک باد اور رائے دہندگان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو حمایت دے کر عوام نے ریاستی حکومت کو مزید مستحکم کیا ہے اورترقی کی کڑیسے کڑی جوڑی ہے۔ گہلوت نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ کانگریس امیدواروں کو اپنی حمایت اورتعاون دے کر علاقہ کے عوام نے ہماری حکومت کو مزید مضبوط کیا ہے اورترقی کی کڑی سے کڑی جوڑی ہے اس کے لئے وہ ووٹروں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان اوررہنماوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بھیلواڑہ ضلع کے سہاڑاسے کانگریس امیدوار گایتری دیوی اورضلع چرو میں سجان گڑھ سے منوج میگھوال کو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے پر دلی مبارک باد اورنیک خواہشات پیش کی۔

 اروند کیجریوال کی مبارک باد

 دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو اپنی اپنی ریاستوں میں شاندار جیت کی جانب بڑھنے پر اتوار کے روز مبارکباد دی مسٹر کیجریوال نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا،’ممتا بنرجی دی دی کو شاندار جیت پر مبارکباد، کیا لڑائی ہے، مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد‘۔

 انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا،’تملناڈو اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لیے مسٹر اسٹالن کو بہت بہت مبارکباد۔ میں ان کے کامیاب مدت کار کی دعا کرتا ہوں اور تملناڈو کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے میں ان کی کامیابی کی امید کرتا ہوں‘۔ کیجریوال نے کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین کو ارسال تہنیتی پیغام میں کہا کہ ریاست کے عوام نے مسٹر وجین پر بھروسہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی حمایت والی حکومت کو جاری رکھا۔

 کیرالا میں مسٹر وجین کی قیادت والی ایل ڈی ایف، حکومت مخالف لہر کو پوری ناکام کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار اقتدار میں آنے میں کامیاب رہی جو ریاست میں چار دہائی پرانی انتخابی روایت کے خلاف ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 140 سیٹوں والے اسمبلی میں ایل ڈی ایف نے 90 پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

 راجناتھ نے کہا مبارک ہو

 بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق صدر اورمرکزی حکومت میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال، آسام، کیرالہ اورتمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کن سبقت حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی، سورواند سونووال، پنرئی وجین اور ڈی ایم کے کے لیڈرایم کے اسٹالن کو مبارک بادپیش کی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سب سے پہلے مبارک باد دی اوران کے اگلے دورکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ سنگھ نے ٹویٹرپر لکھا، ’’مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتادیدی کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارک باد۔ ان کے اگلے دور کے لئے میری نیک خواہشات۔

سنگھ نے آسام میں قومی جمہوری اتحاد کے برتری حاصل کرنے پر چیف منسٹر مسٹر سونووال، تمل ناڈو میں دروڈ مونیترا کژگم کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر ڈی ایم کے رہنما مسٹر اسٹالن، کیرالہ میں حکمراں بائیں محاذ کی برتری پر وزیر اعلی وجین کو بھی مبارکباد دی۔

سونووال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور سونوال کی سربراہی میں ریاستی حکومت کی عوام نواز پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی نے آسام اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم مسٹر مودی، وزیر اعلی سونووال، صدر جے پی نڈا اور کارکنوں کو بی جے پی کی زبردست فتح کے لئے مبارکباد۔ "

محبوبہ اور عمر بھی خوش ۔

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'آج کی شاندار جیت پر ممتا بنرجی کو مبارکباد خلل انداز اور تقسیمی طاقتوں کو مسترد کرنے پر مغربی بنگال کے لوگ شاباشی کے مستحق'۔

 عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: 'مغربی بنگال میں قابل ذکر جیت پر دیدی ممتا بنرجی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس سے جڑے سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد۔ بی جے پی اور جانبدار الیکشن کمیشن نے آپ کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن باوجود اس کے آپ جیت گئے۔ اگلے پانچ سال کے لئے نیک خواہشات'۔