ممتا نے کی وزیراعظم کی تعریف تو بی جے پی کا ممتا پر حملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2022
ممتا نے کی وزیراعظم کی تعریف تو بی جے پی کا ممتا پر حملہ
ممتا نے کی وزیراعظم کی تعریف تو بی جے پی کا ممتا پر حملہ

 

 

کولکاتہ: مغربی بنگال کے سی ایم ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی جس پر بی جے پی نے الٹا وار کیا ہے۔ پارٹی نے ، ترنمول کی سربراہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھتیجے کے جیل جانے سے ڈرتی ہیں۔یہی سبب ہے کہ وہ اپنا لہجہ بدل رہی ہیں۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کیسے کہہ سکتی ہیں کہ ای ڈی کا غلط استعمال پارٹی کر رہی ہے۔ جبکہ ایجنسی کے ڈائریکٹر کا فیصلہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیر اعظم اور اپوزیشن کے رہنما نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ پیر کے روز مغربی بنگال اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ جس میں ای ڈی کے استعمال کی کی مخالفت کی گئی تھی۔ اس کے بعد ، ممتا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نہیں سوچتی کہ وزیر اعظم مودی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

کچھ بی جے پی رہنما اپنی انا کی وجہ سے اپوزیشن کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ممتا کے مطابق ، وزیر اعظم اس معاملے میں بہت صاف ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے اگنی میترا پال نے ممتا کو نشانے پر لیا اور کہا کہ اچانک ان کا لہجہ کیوں بدل رہا ہے۔ کبھی وہ یہ کہتی تھیں کہ وزیر اعظم مودی کی کمر میں رسی باندھ دیں گے اور اب وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ ایجنسیاں بی جے پی کے کہنے پر کام کر رہی ہیں۔