وزیراعظم اور مالدیپ کے صدرکےدرمیان ٹیلیفونک بات چیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-07-2021
وزیراعظم اور مالدیپ  کے صدرکےدرمیان ٹیلیفونک بات چیت
وزیراعظم اور مالدیپ کے صدرکےدرمیان ٹیلیفونک بات چیت

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ مالدیپ کے صدر  ابراہیم محمد صالح نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

صدر صالح نے عالمی وبا کووڈ کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے تعاون اورامداد پر وزیر اعظم مودی کاشکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مالدیپ میں ہندوستان کے تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے پیش آنے والی رکاوٹوں کے باوجود تیز رفتاری کے ساتھ جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ مالدیپ ہندوستان کی 'نیبر ہڈ فرسٹ'(ہمسایہ ممالک کو مقدم رکھنے کی) پالیسی اور اس خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کا سب سے بڑا خواب (ایس اے جے اے آر) کا مرکزی ستون ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے وزیر خارجہ عبد اللہ شاہد کے صدر منتخب ہونے پروزیراعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے معزز صدر کو مبارکباد بھی پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو نے انہیں دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور دونوں ممالک کے مابین جاری ٹھوس تعاون کو مزید تیزرفتارترقی اور رہنمائی فراہم کرنے کا موقع دیا۔