سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2021
انل دیش مکھ
انل دیش مکھ

 

 

ممبئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیش مکھ کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ اس نے ابھی تک تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے پانچ سمن کا جواب نہیں دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے جلد ہی اس معاملے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ دیش مکھ نے 100 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں اس سال اپریل میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔