اے ایم یو میں 'پریکشا پہ چرچہ 2022' کی لائیو سٹریمنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2022
اے ایم یو میں 'پریکشا پہ چرچہ 2022' کی لائیو سٹریمنگ
اے ایم یو میں 'پریکشا پہ چرچہ 2022' کی لائیو سٹریمنگ

 


علی گڑھ،:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت پر مبنی پروگرام 'پریکشا پہ چرچا 2022 'کی لائیو اسٹریمنگ دیکھی۔ وزیراعظم نے بورڈ کے آئندہ امتحانات سے متعلق طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اے ایم یو کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے خاص طور پر آنے والے امتحان کے موسم میں محفوظ، کھلے اور صحت مند ماحول کے لیے تناؤ کی سطح کو کم کرنے کے لیے وزیر اعظم کی بات سنی۔

وزیراعظم نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء پر دباؤ کم کریں۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور؛ جناب عبدالحمید-آئی پی ایس (رجسٹرار)، پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)، پروفیسر ایم محسن خان (فائنس آفیسر)، جناب مجیب اللہ زبیری (کنٹرولر امتحانات)، پروفیسر نشاط فاطمہ (یونیورسٹی لائبریرین)، پروفیسر اسفر علی خان (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن)، پروفیسر ایم شافع قدوائی، جوائنٹ رجسٹرار مسٹر سرور اطہر، مسٹر عارف الدین، پی آر او مسٹر عمر سلیم پیرزادہ اور دیگر اساتذہ سمیت دیگر افسران نے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے کانفرنس روم میں لائیو اسٹریمنگ میں حصہ لیا۔