جامع مسجد میں ’محدود‘ نماز جمعہ کی ادا ئیگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2022
جامع مسجد میں ’محدود‘  نماز جمعہ  کی ادا ئیگی
جامع مسجد میں ’محدود‘ نماز جمعہ کی ادا ئیگی

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

راجدھانی میں تاریخی جامع مسجد میں آج کورونا کی وبا کے بڑھتے اثر کے سبب نماز جمعہ کو کورونا پروٹوکول کے تحت میں محدود رکھا گیا۔نماز جمعہ صرف جامع مسجد کے ملازمین نے ادا کی ۔جن کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھا گیا تھا۔ جن کی تعداد صرف پانچ ہی تھی۔

کورونا کے بڑھتے کیسیز کے سبب اب ایک بار پھر عبادت خانوں میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ اومی کرون کی لہر نے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بہرحال جامع مسجد میں نماز جمعہ کو محدود کرنے کے ساتھ اس بات کا پیغام دیا گیا ہے کہ جان ہے تو جہاں ہے۔ خود پیغمبر اسلام نے پرہیز کو علاج سے بہتر قرار دیا ہے۔ پچھلی لہر کے دوران بھی تمام عبادت گاہوں کو بند کردیا گیا تھا۔اب جبکہ حالات معمول پر آتے نظر آرہے تھے تو ایک بار پھر اومی کرون کا سایہ پڑ گیا ہے۔