پی چدمبرم کے خلاف کانگریسی وکیلوں کا احتجاج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2022
پی چدمبرم کے خلاف کانگریسی وکیلوں کا احتجاج
پی چدمبرم کے خلاف کانگریسی وکیلوں کا احتجاج

 

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور ایڈوکیٹ پی چدمبرم کو کولکتہ ہائی کورٹ میں کانگریس کے وکلاء کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

چدمبرم ایک قانونی معاملے میں کولکتہ ہائی کورٹ میں تھے۔ کمرہ عدالت کے باہر ان کے خلاف نعرے لگائے گئے اور انہیں سیاہ جھنڈے بھی دکھائے گئے۔

بتا دیں کہ اس احتجاج کی آڑ میں کانگریس کے وکلاء نے انہیں ترنمول کانگریس کا ہمدرد بھی بتایا۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے وکلاء نے مغربی بنگال میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے لیے چدمبرم کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔

قابل ذکر ہے کہ چدمبرم مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے خلاف میٹرو ڈیری کیس میں مغربی بنگال حکومت کی نمائندگی کے لیے عدالت میں تھے۔