نم آنکھوں اور سرکاری اعزاز کے ساتھ لتا منگیشکر کی آخری رسوم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2022
نم آنکھوں اور سرکاری اعزاز کے ساتھ لتا منگیشکر کی آخری رسوم
نم آنکھوں اور سرکاری اعزاز کے ساتھ لتا منگیشکر کی آخری رسوم

 

 

آواز دی  وائس : نئی دہلی 

بالی ووڈ  کی شان اور بلبل ہند لتا منگیشکر کو شام ڈھلتے ہزاروں اہم شخصیات کی موجودگی میں نم آنکھوں کے ساتھ  رخصت کردیا گیا ،ممبئی کے  شیواجی پارک  میں آخری سوم ادا کی گئیں ۔جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سمیت لاتعداد  اہم شخصیات شامل تھیں۔

جسد خاکی پر ترنگا تھا،اس کے ساتھ تینوں افواج کی جانب سے روایتی سلامی دی گئی۔

یاد رہے کہ لتا منگیشکر اتوار کی صبح بریج کینڈی اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔انہیں کورونا ہوا تھا جس کے ساتھ نمونیا نے جکڑ لیا تھا۔

آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی  ممبئی پہنچ گئے تھے۔انہوں نے شیواجی پارک میں کوکیلا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہ رخ خان اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی اداکار، سیاست دان اور فلم انڈسٹری یہاں موجود تھے۔

ان کی رہائش گاہ سے شیواجی پارک تک کا آخری سفر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔لوگ پھولوں سے سجے اس گاڑی کے ساتھ چل رہے تھے جس پر لتا منگیشکر کی جسد خاکی رکھی تھی۔

awazurdu

وزیر اعظم نریندر مودی لتا  منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے


اس سے پہلے فوج کے جوان لتا منگیشکر جی کی لاش کو ترنگے میں لپیٹ کر گھر سے باہر لائے تھے۔ اس کے بعد فوج، بحریہ، فضائیہ اور مہاراشٹر پولیس کے جوانوں نے اس شخص کو کندھا دیا۔ ان کی لاش کو پھولوں سے سجے فوجی ٹرک میں رکھ کر شیواجی پارک لے جایا گیا۔ ممبئی کے ہزاروں لوگ لتا تائی کو آخری الوداع کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ لتا منگیشکرکی لاش بریچ کینڈی اسپتال سے رات 1.10 بجے ان کے گھر پہنچی تھی۔

awazurdu