کشمیر: انکاؤنٹر میں لشکرکاجنگجو ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-04-2022
کشمیر: انکاؤنٹر میں لشکرکاجنگجو ہلاک
کشمیر: انکاؤنٹر میں لشکرکاجنگجو ہلاک

 

 

آوازدی وائس،سری نگر

شمالی کشمیرکے بارہمولہ ضلع میں جاری تصادم میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مالوہ علاقے میں جاری تصادم میں تین جوان اور ایک شہری زخمی  ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر کا ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ اس کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سیکورٹی فورسز جیسے ہی دہشت گردوں کے چھپے ہوئے مقام پر پہنچی تو وہ شدید گولہ باری کی زد میں آگئے، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔