کنور: بس پر گری چٹان، چالیس مسافر ملبے میں پھنسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2021
کنور: بس پر گری چٹان، چالیس مسافر ملبے میں پھنسے
کنور: بس پر گری چٹان، چالیس مسافر ملبے میں پھنسے

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا کہ ایک چٹان بس کے اوپر آ گری ہے، جس میں چالیس سے زآوازائد مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

کنور سے ہریدوار جانے والی قومی شاہراہ -5 پر نگول سیری علاقے میں بسوں اور کئی گاڑیوں پر چٹانیں گر گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 40 سے زائد مسافر ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ ، پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو میں مصروف ہیں۔ بس اور دیگر گاڑیوں میں مسافروں کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔

ہریانہ روڈ ٹرانسپورٹ بس مورنگ ہریدوار روٹ کی ہے۔ پچھلے مہینے میں ، کنور میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔

گذشتہ ماہ 25 جولائی2021 کو بھی کنور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑ سے پتھر اتنی تیزی سے گرے کہ باسپا دریا کا پل ٹوٹ گیا۔

اس حادثے میں 9 سیاح ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 4 راجستھان ، 2 چھتیس گڑھ اور ایک ایک مہاراشٹر اور مغربی دہلی سے تھے۔ سیاح ایک ٹریولر کار میں چٹکول سے سانگلہ جا رہے تھے۔ پھر بٹ سیری کے گنسا کے قریب پل پر پتھروں کے گرنے کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا اور سیاحوں کی گاڑی بھی ٹکرا گئی۔

ایک بار اس مقام پر حادثہ ہوگیا ہے، جس وجہ سے اس شاہراہ سے گزرنے والوں پر افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔