ایل اوسی پربارودی سرنگ سےدھماکہ،ایک فوجی جوان کی موت،تین زخمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
ایل اوسی پربارودی سرنگ سےدھماکہ،ایک فوجی جوان کی موت،تین زخمی
ایل اوسی پربارودی سرنگ سےدھماکہ،ایک فوجی جوان کی موت،تین زخمی

 

 

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں، پاکستان سے متصل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گشت کرنے والی فوج کی ایک گشتی ٹیم بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ گئی۔

فوج کے ذرائع کے مطابق پیر پنجال علاقے کے نوشہرہ سندر بنی سیکٹر میں ہفتے کی شام ہونے والے اس واقعے میں تین جوان زخمی ہوئے، جنہیں آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جموں خطے کے دفاعی ترجمان کے مطابق زخمیوں میں ایک لیفٹیننٹ اور ایک کانسٹیبل شہید ہو گئے ہیں، جب کہ ایک اور جوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بارودی سرنگ فوج نے ایل او سی پر دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے بچھائی ہے یا کسی دہشت گرد تنظیم نے آرمی پٹرول کو نشانہ بنایا ہے۔

شہید ہونے والوں میں بیگوسرائے کے لیفٹیننٹ رشی اور بھٹنڈہ کے منجیت شامل ہیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ رشی کمار اور کانسٹیبل منجیت سنگھ شامل ہیں۔

رشی کمار بہار کے بیگوسرائے کا رہنے والا تھا، جب کہ منجیت پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں سروے والا کا رہنے والا تھا۔ لیفٹیننٹ رشی کمار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی بیگوسرائے میں سوگوار سکوت چھا گیا۔

رشی کمار، بیگوسرائے ضلع ہیڈکوارٹر کے پروفیسر کالونی کے رہائشی راجیو رنجن کا بیٹا تھا اور ایک سال قبل فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ وہ اصل میں لکھی سرائے کے علاقے پپڑیا کا رہنے والا تھا لیکن کئی دہائیوں پہلے سے جی ڈی کالج کے قریب پپرا روڈ پر مقیم تھا۔

وہ اپنے دادا کے ریفائنری میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں آ کر آباد ہوئے تھے۔ ان کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ شہید کے والد راجیو رنجن نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے سات بجے ٹیلی فون پر اطلاع ملی۔

والد نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 4 دن پہلے والدہ سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بہن کی شادی کے لیے چھٹی لے کر آرہاہے۔