لالوپرساد یادوایمس میں داخل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2022
لالوپرساد یادوایمس میں داخل
لالوپرساد یادوایمس میں داخل

 

 

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو کندھے اور ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتا دیں کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ پٹنہ میں اپنے گھر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں پٹنہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن بہتری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے پٹنہ سے دہلی لایا گیا۔

لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے دہلی لانے کے بارے میں بتایا کہ ایمس کے ڈاکٹروں کو لالو پرساد کی بیماریوں کی تاریخ پہلے سے ہی معلوم ہے۔ اس لیے انہیں پٹنہ سے دہلی لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو کے جسم میں تین جگہوں پر فریکچر ہوا ہے۔

بتا دیں کہ لالو یادو کی حالت بگڑنے کے پیچھے دوائیوں کا زیادہ مقدار میں استعمال بتایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لالو یادو کے جسم میں آج صبح تک کسی قسم کی کوئی حرکت نہیں پائی گئی۔

بڑھتی ہوئی پریشانیوں کی وجہ سے دہلی ایمس کے ڈاکٹروں نے لالو یادو کی تمام جانچ کی۔ دوسری جانب لالو یادو کے حامی ان کی صحت یابی کے لیے پوجا پاٹھ کررہے ہیں۔ ایسے میں ان کی بہتر صحت کے لیے پٹنہ کے کئی مندروں میں ہون بھی کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رابڑی دیوی نے لالو کی صحت پر دہلی میں کہا کہ 'لالو پرساد سے محبت کرنے والے پریشان نہ ہوں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، سب دعا کریں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلے ان کے والد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے سنگاپور لے جانے کا منصوبہ تھا لیکن ان کے تازہ فریکچر کے بعد اب دہلی کے ڈاکٹروں کے مشورے پر اگلا قدم اٹھائیں گے۔ اگر وہ سنگاپور جانے کی اجازت دیں گے تو ہم انہیں لے جائیں گے۔