لکشدیپ :اداکارہ عائشہ سلطانہ کے خلاف غداری کا کیس

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
عائشہ سلطانہ
عائشہ سلطانہ

 

 

 بی جے پی لکشدیپ کے صدر سی عبد القادر نے ایڈمنسٹریٹر پرفُل کے پٹیل کو حیاتیاتی (بائیلوجیکل) ہتھیار قرار دینے کے الزام میں سرگرم کارکن اور اداکارہ عائشہ سلطانہ کے خلاف کاوارٹّی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ سرگرم کارکن اور اداکارہ عائشہ سلطانہ پر غداری کا الزام اس وقت عائد کیا گیا جب اس کے خلاف بی جے پی لکشدیپ کے صدر سی عبد القادر نے کاوارٹّی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔ سی عبد القادر نے یہ شکایت ردعمل کے طور پر اس وقت درج کی جب سی عبد القادر نے عائشہ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کو مبینہ طور پر حیاتیاتی (بائیو) ہتھیار قرار دیا گیا تھا۔

 سُچترا وجاین نے عائشہ سلطانہ پر غداری کا کیس درج ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیااداکارہ عائشہ سلطانہ کے خلاف غداری کا کیسقبل ازیں ایک میڈیا انٹرویو میں عائشہ نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت لکشدیپ کے خلاف اسی طرح پرفل پٹیل کو بائیو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے جس طرح چین نے دوسرے ممالک کے خلاف کورونا وائرس کا استعمال کیا تھا۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اکٹھے ہوئے تھے تاکہ صدر رام ناتھ کووند سے پٹیل کے خلاف شکایت درج کروائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے انتظامی فیصلوں اور پالیسی ساز تبدیلیوں کی کوشش نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ میں ہلچل مچا دی کیونکہ مقامی لوگ مبینہ طور پر ان تبدیلیوں کے خلاف ہیں۔ جب کہ لکشدیپ سے ایڈمنسٹریٹر کو واپس بلانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔سرگرم کارکن اور اداکارہ عائشہ سلطانہ پر غداری کی شکایت درج کرانے کے بعد کئی قائدین اور اہم شخصیات نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جن میں قابلِ ذکر سُچترا وجاین ہیں جن کا تعلق تامل ناڈو سے ہے اور وہ پولِیس پروجیکٹ کی ایکزیکیٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔ سُچترا وجاین نے عائشہ سلطانہ پر غداری کا کیس درج ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔