لکھیم پورتشدد:مہاراشٹرحکومت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2021
لکھیم پورتشدد:مہاراشٹرحکومت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان
لکھیم پورتشدد:مہاراشٹرحکومت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

 

 

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے خلاف پیر کو بند کا اعلان کیا ہے۔

شیو سینا ، کانگریس اور اقتدار میں شامل این سی پی نے بھی اس بند کی حمایت کی ہے۔ کابینہ اجلاس میں کسانوں کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے خود بند کا اعلان کیا۔

سب کچھ بند رہے گا سوائے ضروری خدمات کے ، اے پی ایم سی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔ کابینہ کے وزیر نواب ملک نے کہا ، 'میں مہاراشٹر کے 12 کروڑ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کی حمایت کریں۔ سپورٹ کا مطلب ہے کہ آپ سب بند میں شامل ہوں اور ایک دن کے لیے اپنا کام روک دیں۔

' ساتھ ہی بی جے پی نے اس معاملے پر مہا وکاس آگاڈی کو گھیرنے کی کوشش کی۔

سابق چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے کہا ، 'مہاراشٹر کے کسان بارش ، سیلاب اور خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں ، ان کے لیے کوئی قدم نہ اٹھاکر، صرف اتر پردیش کے واقعے پربات کرنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ موقع پرست ہیں'

اس طرح کے پوسٹر مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں ، جن میں لوگوں سے اس بند میں شامل ہونے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

آپ کو بتاتا چلوں ، گزشتہ اتوار کو ، یوپی کے لکھیم پور کھیری میں ، وزیروں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر ایک کار چڑھ گئی ، جس میں چار کسان ہلاک ہوگئے۔ اس کا الزام مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا پر ہے۔

آشیش مشرا کو یوپی کرائم برانچ نے 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ہفتہ کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری اس واقعہ کے بارے میں پورے ملک میں پیدا ہونے والے غصے اور سپریم کورٹ کے تبصرہ کے بعد سامنے آئی ہے۔