ایم پی: مودی کے یوم پیدائش پر 25 لاکھ پودے لگانے کا ہدف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ایم پی: مودی کے یوم پیدائش پر 25 لاکھ پودے لگانے کا ہدف
ایم پی: مودی کے یوم پیدائش پر 25 لاکھ پودے لگانے کا ہدف

 

 

آواز دی وائس،بھوپال

بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی مدھیہ پردیش یونٹ نے ’گرین مدھیہ پردیش‘ مہم شروع کی ہے، اس مہم میں کل 75 لاکھ پودے لگائے جانے ہیں، جن میں سے 25 لاکھ پودے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر لگائے جائیں گے۔ 

مورچہ کی گرین مدھیہ پردیش مہم پیر کو راجدھانی کے اسمارٹ پارک میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دت شرما نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف اقتدار کے لیے سیاست میں نہیں ہے بلکہ اس کے کارکن بھی معاشرے اور ملک و دنیا کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔

بی جے پی یووا مورچہ کی گرین مدھیہ پردیش ایسی ہی ایک مہم ہے، جس کے دوران فرنٹ کے کارکن ماحولیاتی تحفظ اور گلوبل وارمنگ جیسے بحران سے نمٹنے کے لیے 75 لاکھ پودے لگائیں گے۔

وزیر اعلیٰ  شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف اقتدار چلانے بلکہ ملک کوآگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کے مسئلے سے دوچار ہے۔ اس لیے فطرت کو بچانے کے لیے ہمیں درخت لگا کر سر سبز قوم بنانا ہو گی۔ درخت ہماری زندگی دینے والے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر شرما نے کہا کہ بی جے پی کارکن تنظیم کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہندوستان ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں دنیا کا پیش خیمہ بن کرابھرا ہےجب کہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ہر روز پودے لگا کر لوگوں کو ماحولیات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر ویبھو پوار نے کہا کہ اس عظیم الشان مہم کے لیے ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو وارڈ، ڈویژنل، اسمبلی اور ضلع انچارجوں کے ساتھ تال میل کرے گی۔ اس مہم کے تحت تین مرحلوں میں 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پہلا مرحلہ 11 ستمبر سے شروع ہوگا اور 17 ستمبر یعنی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ 18 ستمبر سے شروع ہوگا اور 25 ستمبر یعنی پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش تک جاری رہے گا۔

 تیسرا مرحلہ 26 ستمبر سے شروع ہوگا اور 2 اکتوبر یعنی مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش تک جاری رہے گا۔ اسی طرح 17 ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔