کمبھ کا میلہ ختم کردیا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
کمبھ کا اختتام
کمبھ کا اختتام

 

 

جونا اکھاڑا کے اَودیشانند آچاریہ نے کمبھ کو علامتی رکھنے کی وزیراعظم کی اپیل کے بعد کمبھ میلے کو ختم کیا جُونا اکھاڑا کے سوامی اَودیشانند آچاریہ نے کہا ہے کہ ملک کی عوام اور ان کی بقا اولین ترجیح ہے۔ کووڈ۔19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جونا اکھاڑہ نے کمبھ میلے کیلئے لگائے گئے تمام دیوتاو ں کو نذرآب کردیا ہے۔اُنھوں نے جونا اکھاڑہ کی طرف سے کہا کہ کمبھ اب پورا ہوگیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودی نے کووڈ۔19 وبا کے تناظر میں کمبھ میلے کے مزید جلوسوں کو صرف علامتی طور سے نکالنے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے سوامی اودیشانندگیری سے بات کرکے گزارش کی تھی کہ اب کمبھ میلے کی تقریبات صرف علامتی طور پر منایا جائے کیونکہ دو شاہی اشنان پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں۔ اس سے موجودہ وبا کے خلاف لڑائی میں وسعت ملے گی۔