کرشن جنم بھومی : درخواست گزارکی سائنسی تحقیقات کے لئے درخواست دائر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
کرشن جنم بھومی
کرشن جنم بھومی

 

 

 شری کرشن جنم بھومی تنازعہ میں آج ایک نیا موڑ آگیا جب ایک درخواست گزار نے عدالت میں اس زمین کی سائنسی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کی جس پر شاہی مسجد عیدگاہ تعمیر کی گئی ہے۔

اس مقدمے کی اگلی سماعت اب 10 مئی کو ہوگی۔ سری کرشن جنم بھومی معاملے میں اب تک سات مقدمے دائر کیے گئے ہیں اور بیشتر دعوؤں میں شری کرشن جنم بھومی کے13 اعشاریہ 37 ایکڑ حصے پر تعمیر شاہی مسجد عیدگاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ اور چار دیگر لوگوں کے ذریعہ دائر مقدمہ میں بھی آگرہ قلعہ کے اندر بنی جہاں آرا مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے کٹرا کیشو دیو کے مین دروازے کو اورنگ زیب کے ذریعہ دبا دئیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شری کرشن وراجمان ، شیلندر سنگھ اور دیگر کی طرف سے بنام اتر پردیش سنی مرکزی وقف بورڈ اور دیگر سے سول جج سینئر ڈویژن متھرا جیوتی سنگھ کے سامنے آرڈر 26 رول اے-10 کے تحت سائنسی تحقیقات کرنے کے لئے یہ درخواست پیش کی گئی ہے جس میں مورتیوں کو تلاش کرنے کے لئے تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ جاننے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ جس زمین میں شاہی مسجد عیدگاہ تعمیر ہوئی ہے اس تعمیر سے پہلے اس زمین کی کیا صورت حال تھی اور وہاں کیا بنا ہوا تھا۔