کولکتہ سب سے محفوظ: 19 ہندوستانی شہروں میں سب سے کم ریپ کے واقعات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2022
کولکتہ سب سے محفوظ: 19 ہندوستانی شہروں میں سب سے کم ریپ کے واقعات
کولکتہ سب سے محفوظ: 19 ہندوستانی شہروں میں سب سے کم ریپ کے واقعات

 

 

نئی دہلی :نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی ) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کولکتہ میں گزشتہ سال ہندوستان کے 19 میٹروپولیٹن شہروں میں عصمت دری کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے۔

کولکتہ میں 2021 میں عصمت دری کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ دہلی میں عصمت دری کے 1,226 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

دہلی کے بعد جے پور کا نمبر آتا ہے جہاں 502 عصمت دری کے کیس درج ہوئے، جب کہ ممبئی میں آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت عصمت دری کے 364 کیس درج ہوئے۔

دیگر میٹروز میں، مدھیہ پردیش کے اندور میں 165، بنگلورو میں 117، حیدرآباد میں 116 اور مہاراشٹر کے ناگپور میں 115 کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی آر بی کے مطابق، ان 19 شہروں میں 2021 میں عصمت دری کے 3,208 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کولکتہ بھی ان شہروں میں شامل تھا جہاں عصمت دری کی کوشش کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

کولکتہ میں 2019 میں عصمت دری کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جب کہ 2020 میں یہ تعداد 11 تھی۔

ریاستوں میں سے، راجستھان میں پچھلے سال عصمت دری کے سب سے زیادہ 6,337 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ ناگالینڈ میں سب سے کم چار واقعات رپورٹ ہوئے۔ مغربی بنگال میں عصمت دری کے 1,123 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مجموعی طور پر، ہندوستان میں گزشتہ سال عصمت دری کے کل 31,677 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 31,878 متاثرین تھے۔