اوڈیشہ ٹرین حادثہ: ابتک 280 ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2023
اوڈیشہ  ٹرین حادثہ میں 280 ہلاک
اوڈیشہ ٹرین حادثہ میں 280 ہلاک

 

بالا سور:   اوڈیشہ میں دو مسافر ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک جبکہ 400 زخمی ہو گئے ہیں۔ اوڈیشہ کے چیف سیکریٹری پردیپ جینا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھونیشور سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) دور واقع اوڈیشہ کے شہر بالاسور میں ایک مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔
اسی اثنا میں پیچھے سے آنی والی ایک اور مسافر ٹرین حادثے کا شکار ٹرین سے ٹکرا گئی
جمعہ کی شام تقریباً سات بجے پیش آنے والا ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کورومنڈیل ایکسپریس ٹرین کے کئی ڈبے تباہ ہو گئے۔ ایک انجن مال ٹرین کے ریک پر چڑھ گیا۔ اس کے بعد امدادی اور بچاؤ ٹیم کو بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
  جینا نے کہا کہ اب تک کل 280 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 100 سے زائد اضافی ڈاکٹروں کو متحرک کیا گیا تھا۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او انل کمار لاہوتی فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جب کہ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مڈگاؤں-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے لیے گوا پہنچنے پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی واپس دہلی روانہ ہوگئے ہیں اور یہاں سے اڈیشہ جائیں گے۔
ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ 12841 اپ شالیمار ایکسپریس شام 7 بجے کے قریب پٹری سے اترگئی اور اس کے 7 کوچ دوسری سمت والی پٹری پر الٹ گئے جس کے چند منٹ بعد 12864 اپ ٹرین آئی اور کورومنڈیل ایکسپریس کی پٹری سے اترے ڈبوں سے ٹکرا گئی جس سے اس کے بھی دو کوچ پٹری سے اتر گئے۔
حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں راستوں پر ٹریفک بند ہے۔ ریلوے حکام نے ہیلپ لائنز کے نمبر بھی مشترک کئے ہیں۔
اوڈیشہ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ این ڈی آر ایف کے 22 ارکان کی ایک ٹیم اور کٹک جنکشن سے 32 ارکان کی ایک اور ٹیم کو حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کے لیے جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں، اوڈیشہ ڈی آر اے ایف کی چار یونٹس اور 60 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ 47 زخمیوں کو بالاسور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ 132 زخمیوں کو سورو، گوپال پور اور کھانتا پاڑا کے صحت مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
بالاسور میڈیکل کالج سے ڈاکٹر بھیجے گئے۔
اطلاعات کے مطابق دس زخمی مسافروں کو بالاسور میڈیکل کالج پہنچایا گیا۔ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کی مدد کر رہے
۔دریں اثنا، حکام نے بالاسور میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا ہے اور ایک ایمرجنسی نمبر 06782262286 جاری کیا ہے
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اس واقعے سے غمزدہ ہیں اور  ان کی ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، "حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس واقعہ کو "انتہائی اذیت ناک" قرار دیا۔
زندہ بچ جانے والے ایک مرد نے بتایا کہ "جب حادثہ ہوا تو 10 سے 15 لوگ مجھ پر گرے اور سب کچھ تباہ ہوگیا۔ میں ڈھیر کے نیچے تھا۔"میرے ہاتھ میں اور میری گردن کے پچھلے حصے میں چوٹ لگی۔ جب میں ٹرین کی بوگی سے باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ کسی کا ہاتھ ختم ہو گیا تھا، کسی کی ٹانگ ختم ہو گئی تھی، جب کہ کسی کا چہرہ مسخ ہو چکا تھا
ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ شالیمار-چنئی کورومنڈیل ایکسپریس کی کئی بوگیاں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 19:00 بجے (13:30 ) پٹری سے اتر گئیں، ان میں سے کچھ مخالف ٹریک پر جا کر گریں ۔
ایک اور ٹرین - ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس جو یسونت پور سے ہاوڑہ کی طرف سفر کرتی تھی - پھر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ الٹ گئی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
ہندوستانی حکام نے کہا کہ ایک مال ٹرین - جو کہ جائے وقوعہ پر کھڑی تھی - بھی اس واقعے میں ملوث تھی۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔کچھ زندہ بچ جانے والے مسافروں کو ملبے میں پھنسے افراد کو بچانے میں مدد کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
مقامی بس کمپنیاں بھی زخمی مسافروں کو لے جانے میں مدد کر رہی تھیں۔
 اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا کا کہنا ہے کہ بالاسور ضلع میں 200 سے زیادہ ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جمعہ کی دیر رات ایک مسافر ٹرین ملحقہ ٹریک پر دوسری سے ٹکرانے سے پہلے پٹری سے اتر گئی۔
یہ اس صدی کا بدترین ٹرین حادثہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے
 اندھیرے کے باعث لوگ روتے ہوئے اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ کچھ کو دھڑ ملا لیکن سر نہیں۔ لوگ چیختے چلاتے اور اپنے پیاروں کے ٹکڑے جمع کرتے نظر آئے۔ صورتحال ایسی تھی کہ بوگیوں میں پھنسے بچوں اور خواتین کو کوچ سے باہر نکالنے کے لیے سیڑھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ مقامی لوگ بھی ٹرین میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے رات گئے تک انتھک محنت کرتے نظر آئے۔ اسپتال میں بھی بہت سے لوگ زخمیوں کی مدد کے لیے کھڑے رہے۔
صبح 6 بجے تک اس حادثے میں اب تک 233 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 900 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایسے میں مرنے والوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ حادثے کے عینی شاہدین کے زخمیوں کے بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حادثہ کتنا  خوفناک تھا
 یہ ملک کا دوسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے
یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا ٹرین حادثہ ہے۔ اس سے قبل 6 جون 1981 کو بہار کے سہرسہ میں ٹرین حادثے میں 235 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مسافر ٹرین جس میں 900 افراد سوار تھے پٹری سے اتر کر باگمتی ندی میں گر گئی۔ اگرچہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں 500 سے زائد افراد ہلاک  ہوگئے تھے