خالصہ پریوارکی امدادی مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
مدد کےلئے بڑھتے ہاتھ
مدد کےلئے بڑھتے ہاتھ

 

 

نئی دہلی ۔ کسی بھی قدرتی آفت یا تباہی کے دوران جب بچاو کاری اور ریلیف کے کام شروع ہوتا ہے تو اس میں سب سے پہلے اگر کوئی گروپ نظر آتا ہے تو وہ سکھ برادری کا ہی ہوتا ہے۔

میانمار کے بحران میں بنگلہ دیش کی سرحد ہو یا ہندوستان کا کوئی بھی حصہ ۔سکھ گروپ سب سے پہلے مدد کےلئے آگے آتا ہے۔

اب کورونا کا دور چل رہا ہے۔ جس میں ہر کوئی پریشان ہے ۔لاتعداد گروپ امدادی کاموں یں مصروف ہیں۔جن میں ہر مذہب کے ہیں۔ایسا ہی ایک گروپ ’خالصہ پریوار‘ ہے جو اس وقت دہلی میں سرگرم ہے ۔جس نے پریشان حال خاندانوں کے دروازوں پر راشن پہنچایا بلکہ جن میں کرایہ ادا کرنے کی اہلیت نہیں تھی انہیں کرایہ بھی مہیا کیا۔ایسی چھوٹی چھوٹی کوششیں ہی ملک کو اس کی تہذیب اور روایات یاد دلاتی ہیں۔