کیرالہ:کانگریس ایم ایل اے کے خلاف حکومت نے کیا عدالت کا رخ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2022
کیرالہ:کانگریس ایم ایل اے کے خلاف حکومت نے کیا عدالت کا رخ
کیرالہ:کانگریس ایم ایل اے کے خلاف حکومت نے کیا عدالت کا رخ

 

 

 ارناکولم:کیرالہ حکومت نے جمعہ کو کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے پیرومباور سے دوسری بار کے ایم ایل اے کناپلی کو دی گئی پیشگی ضمانت کے خلاف کیرالہ ہائی کورٹ میں درخواست کی۔

کیرالہ حکومت نے آج دائر اپنی عرضی میں کانگریس ایم ایل اےالدھوس کناپلی کو دی گئی پیشگی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں کیرالہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایل اے کیس کے گواہوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ حکومت نے اپنے مطالبے کے پیچھے یہ دلیل بھی دی ہے کہ ایلدھوس کناپلی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جانی چاہیے تھی۔

 اس معاملے سے وابستہ ایک وکیل نے کہا کہ حکومت اپنی درخواست میں سیشن کورٹ کی طرف سے 20 اکتوبر2022 کو دی گئی ریلیف کو منسوخ کرنے کی مانگ کر رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کیرالہ کی ایک سیشن عدالت نے عصمت دری اور قتل کی کوشش کے ملزم ایم ایل اے کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی عبوری ضمانت ملنے کے بعد ایم ایل اے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بے قصور ہے اور اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

 تاہم، انہیں پیشگی ضمانت ملنے کے دو دن بعد، کیرالہ میں کانگریس نے انہیںکے پی سی سی(KPCC)اور ڈی سی سی(DCC)کی رکنیت سے چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ایم ایل اے کی طرف سے ان کے خلاف الزامات کے لیے دی گئی وضاحت تسلی بخش نہیں تھی اور پارٹی نے انہیں کے پی سی سی اور ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کی رکنیت سے چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے پیرومباور سے دوسری بار ایم ایل اے بنے کناپلی پر ایک پرائیویٹ اسکول کی خاتون ٹیچر نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد کیرالہ کے کانگریس ایم ایل اے الدھوس کناپلی کے خلاف عصمت دری اور قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 متاثرہ نے ایم ایل اے کے پرسنل اسسٹنٹ اور ایک دوست سمیت کل تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ نے کہا تھا کہ ایم ایل اے نے شادی کے بہانے کئی بار اس کی عصمت دری کی اور بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ملزم ایم ایل اے نے اسے کیس ختم کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔