کشمیری: بزرگ ابل وانی کا یوم وصال، سینکڑوں لوگوں کی شرکت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2023
کشمیری: بزرگ ابل وانی کا یوم وصال، سینکڑوں لوگوں کی شرکت
کشمیری: بزرگ ابل وانی کا یوم وصال، سینکڑوں لوگوں کی شرکت

 



سرینگر منظور ظہور

شہر سرینگر کے پائنی علاقے جسے ڈاؤن ٹاؤن کہا جاتا ہے ،میں کشمیری صوفی بزرگ ابل وانی کایوم وصال منایا گیا ۔سرینگر کا ڈاؤن ٹاؤن علاقہ جو کبھی پتھراو اور ہڑتال کا مرکز مانا جاتا تھا،میں اب تصوف اور صوفی کلچر کو زندہ رکھنے کے لیے تقاریب منعقد ہو رہی ہیں ۔آج معروف صوفی شاعر و بزرگ مرحوم ابل وانی کے یوم وصال کے سلسلے میں پائینی شہر کے نور باغ علاقے میں واقع فائر اسٹیشن کے احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ صبح سے شام تک جاری اس تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔

ابل وانی میموریل کمیٹی کے علاوہ مختلف رضاکار اور تصوف سے جڑی تنظیموں کے اشتراک سے اس تقریب میں مختلف گلوکار پارٹیوں نے کشمیری قوالی پیش کی۔جس سے تقریب میں موجود سینکڑوں لوگ محظوظ ہوئے ۔محمد رفیق ڈار، فاروق احمد ڈار، سید ظہور، غلام احمد بلبل اور غلام احمد زوب نامی گلوکاروں اور ان کے ساتھیوں نے مرحوم ابل وانی کے کشمیری صوفیانہ کلام کو گا کرخوب داد حاصل کی۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ 16 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے ڈلی پورہ پلوامہ میں ایک اور صوفی بزرگ عبدالکریم میر کایوم وصال منایا جائے گا اور اس سلسلے میں وہاں غیر معمولی صوفیانہ محفل منعقد ہوگی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کی تصوف سے جڑی مختلف انجمنیں جن میں حیات النبی صوفیاء موومنٹ ،جمو و کشمیر گلوکار سوسائٹی اور کشمیر ہڈن مومنٹ مشترکہ طور مختلف مقامات پر تصوف سے متعلق تقاریب کا اہتمام کر رہی ہے ۔اور یہ سلسلہ برابر جاری ہے