کشمیر۔ سفارتی وفد کو فوج نے آگاہ کیا پاکستانی تخریب کاریوں سے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2021
سفارتی وفد عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران
سفارتی وفد عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران

 

 

سری نگر ۔ اس بریفنگ میں دراندازی کے طریقوں ، بارہمولہ میں 1948 میں پاکستان کے کرداراور مظالم ، سرنگیں ، ڈرون کے استعمال جیسے مسائل سے مطلع کیا گیا- ۔اس بریفنگ میں دراندازی اور دہشت گردی کے واقعات کا خاتمے کے حوالے سے بھی بتایا گیا- سوشل میڈیا کے استعمال اور دوسرے ذرا ئع سے ہندوستان مخالف مہم کو چلانے والے کرداروں کی بھرتی میں پاکستان کے کردار کا بھی ذکر آیا۔ 

بریفنگ میں 2020 میں دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے پر فوج کے کردار سے بھی مطلع کیا گیا- بریفنگ کے مطابق 72 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے - بریفنگ میں ایل او سی کی طرف سے دراندازی اور اس میں پاک فوج کیبب پشت پناہی، پاکستان فوج کی طرف سے چلائے جا رہے تربیتی کیمپوں ، پاکستا ن سے فراہم کردہ اسلحہ کے ضبط ہونے کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ۔

دہشت گردوں کے ذریعہ اعتدال پسند کشمیر کی آواز کا قتل بھی بریفنگ کا موضوع رہا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کسی جانی نقصان کے نہ ہونے، پتھراؤ میں کمی ، واضح ڈی ڈی سی انتخابات کے پرامن انقعاد ، شہریوں اور عوام تک

aaa

اننت ناگ میں سفارتی وفد کو پولیس بریفنگ 

پہنچنے کے اقدامات وغیرہ کا بھی تذکرہ کیا گیا- بریفنگ میں دور دراز علاقوں کی آبادی کو معاونت، سیاحت ، ثقافت اور کشمیری عوام کی کامیابیوں کی جھلکیاں بھی دکھائیں گئیں۔  اس سے قبل چوبیس ممالک کے سفارتی وفد کے دورہ جموں و کشمیر کا آج دوسرا دن ہے۔ اب یہ سفارتی وفد اننت ناگ میں ہے۔ جہاں پولیس ایس ایس پی نے پولیس کی سرگرمیوں کے بارے میں سفارتی وفد کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ساتھ ہی بتایا کہ کس طرح پولیس نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کےلئے پروگرام چلارہی ہے۔ انہیں کھیلوں اور روزگار سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔نوجوانوں کی مثبت ذہینیت کو پروان دینے کےلئے کس طرح کاونسلنگ کی جارہی ہے۔ ایک مقامی خاتون نے سفارتی وفد کو آگاہ کیا کہ کس طرح پولیس کورونا وبا کے دوران عوام کی مدد کی اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کی تاکہ لوگ ضروری احتیاط کریں۔پولیس کے اس انسانی مشن کے سبب عوام کو بہت راحت ملی بلکہ اس نے پولیس کے کردار کی سراہنا ہے۔

UPDATE 18-02-2021  08:00

سری نگر  ۔چوبیس ممالک کے سفارت کاروں کے دورےکا آج دوسرا دن ہے۔ کل پہلے دن اس وفد نے بڈگام اور سر ی نگر  میں مختلف سرکاری اور عوامی تقریبات میں حصہ لیا تھا ۔

UPDATE 17-02-2021  20:00 PM 

سری نگر  ۔چوبیس مختلف  ممالک کے سفارت کاروں کا ایک بڑا وفد آج کشمیر کے دورے کے پہلے دن حضرت بل گیا۔ جہاں وفد نے کچھ وقت گزارا اورحالات کا جائزہ لیا۔

bal

bal

سفارتی وفد کے ارکان حضرت بل میں 

اس سے قبل 23 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 29 اکتوبر 2019 کو حالات کا جائزہ لینے کے لئےآیا تھا، یورپی اراکین پارلیمان پر مشتمل اس وفد نے دفعہ 370 کی منسوخی کو ہندوستان کا اندرونی معاملے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یورپی یونین کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کریں گے۔ حسن اتفاق ہے کہ سابقہ یورپی یونین کے وفد کی طرح یہ وفد جو امریکہ، افریقہ، ویتنام، بنگلہ دیش، ناروے، جنوبی کوریا جیسے ممالک کے سفارتکاروں پر مشتمل ہے ب  

bal

 سفارتی وفد حضرت بل میں  تصاویر لیتے ہوئے

UPDATE 17-02-2021

سری نگر ۔ بیس مختلف ممالک کے سفارتی وفد نے آج سری نگر میں مئیر اور  ڈی ڈی سی کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقع پر  بی ڈی سی کے چئیر میںن  کے ساتھ میونسپل کاونس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بیس مختلف ممالک کے سفارتی وفد آج سے جموں و کشمیر کے خصوصی دورے پر ہے۔اس دورے کے پہلے پڑاو کے تحت سفارتی وفد نے بڈگام کے ما گام بلاک دیواس کا دورہ کیا۔ یہ پنچایت ضلع بڈگام میں ہے۔اس موقع ڈی ڈی سی چیئرمین ، نذیر خان اور دیگر پنچایت نمائندوں نے سفارتی وفد کا خیرمقدم کیا ۔ پنچائتی راج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایک ایسا عمل جس کے تحت حکومت عوام کے دروازے تک پہنچ گئی ہےاور ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔

سفارتی وفد نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔سرکاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔یاد رہے کہ سفارتی وفد دو روزہ دورے پر ہے۔ بیس مختلف ممالک کے سفیروں کے وفد کا مرکزی وزیر خارجہ امور کی دعوت پر 17 اور 18 فروری کو مرکزی خطے کی حکومت کے ساتھ تعاون سے جموں و کشمیر کا دورہ پر ہے۔

اس سے قبل ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کی دو جماعتوں میں تقسیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والا یہ چوتھا سفارتی دورہ ہوگا اور اس کی خصوصی آئینی حیثیت کوپارلیمانی قانون سازی اور صدارتی آرڈر کے ذریعے 5 اگست 2019 کو واپس لے لیا گیا تھا۔ جبکہ اکتوبر 2019 میں یوروپی پارلیمنٹ کے ممبروں کے پہلے وفد نے وادی میں جانے کا تجربہ کیا تھا ، 16 سفیروں کے ایک گروپ نے جنوری 2020 میں جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ اس کے بعدامریکی کے سفیر سمیت 25 غیر ملکی سفارتکاروں کے ایک اور وفد نے بھی شرکت کی۔

فروری 2020 میں ٹھیک ایک سال بعد ، چوتھا سفارتی ور ہوا تھا جس کا مقص زمینی حالات کا جائزہ لینا تھا جن کے بارے میں گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا تھا۔ سرکاری رائع کے مطابق ، کچھ سفارت کارپی فائیو،یورپی یونین اور افریقی یونین ممالک کے بھی ہونگے۔ان کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک بھی اس کا حصہ ہونگے۔ 17 فروری کو وادی کے دورے کے بعد ، غیر ملکیوں کا 18 فروری کو جموں میں حکومتی عہدیداروں کے علاوہ متعدد سیاسی ، تجارتی اور سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کا پروگرام ہے۔یہ وفد بعد ازاں گلمرگ کا دورہ کرے گا اور ٹل لیک میں شکارے کی سواری کا بھی لطف لے گا۔