ڈی جی پی قتل: ملازم گرفتار،اب تک دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔ پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2022
کشمیر ڈی جی پی قتل: اب تک دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔پولیس
کشمیر ڈی جی پی قتل: اب تک دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔پولیس

 


سری نگر:جے اینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (جیل خانہ) ہیمنت کمار لوہیا کو جموں کے اودے والا میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں 'دہشت گردی' کے زاویے کی نشاندہی نہیں ہوتی ہے ۔ پولیس نے رات بھر تلاشی کے بعد ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ہیمنت کمار لوہیا کے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق افسر کا گھریلو ملازم یاسیر احمد قتل کا مرکزی ملزم ہے۔

 لوہیا پیر کی رات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مرکزی زیر انتظام علاقے کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی مردہ پائے گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ’’ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گھریلو ملازم یاسر احمد، جو رامبن کا رہائشی ہے، مرکزی ملزم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ ’’جائے وقوعہ سے جمع کی گئی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ ملزم کو اس جرم کو انجام دینے کے بعد بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے گھریلو ملازمم کی تصاویر شیئر کیں اور اس کا سراغ لگانے میں لوگوں سے مدد طلب کی۔ پولیس نے کہاکہ ’’جس کسی کو بھی اس (یاسر) کے بارے میں کوئی اطلاع ملتی ہے یا وہ کہیں بھی نظر آتا ہے تو اس کی معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کی جانی چاہیے…‘‘

پولیس نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک قتل میں دہشت گردوں کا کوئی زاویہ نظر نہیں آتا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ ’’اب تک ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی کی کوئی کارروائی ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن کسی بھی امکان کو مسترد کرنے کے لیے مکمل چھان بین جاری ہے۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا کہ جرم کا ہتھیار کچھ دستاویزی ثبوتوں کے علاوہ ضبط کر لیا گیا ہے جو اس کی (گھریلو مدد کی) ذہنی حالت کی عکاسی کرتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یاسر گزشتہ چھ ماہ سے گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے رویے میں کافی جارحانہ تھا اور ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن میں بھی تھا۔

دریں اثنا، پیپل اگینسٹ فاشسٹ فورسز (پی اے ایف ایف) جسے پولیس کا کہنا ہے کہ جیش محمد  نے  کا ایک محاذ ہے ایک بیان میں قتل کی ذمہ داری قبول کی جس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک بیان میں، پی اے ایف ایف نے کہا کہ اس کے خصوصی دستے نے اودے والا جموں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں پولیس کے ڈی جی، محکمہ جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا کا خاتمہ کیا گیا، جو کہ ایک اعلیٰ قیمتی ہدف ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے مبینہ قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موصوف ڈی جی ایک بہترین پولیس افسر ہونے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔

بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق جموں وکشمر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کو پیر کی رات کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجنسو اودھے والا میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔

منوج سنہا نے اس واردات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری ہیمنت لوہیا ایک بہترین پولیس افسر اور ایک عظیم انسان تھے انہوں نے بہت کی لگن سے ملک کی خدمت کی‘۔

۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ان کی موت پر گہرا صدمہ ہوا، میں متوفی کے اہلخانہ اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں

 جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو رات بھر تلاشی کے بعد ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ہیمنت کمار لوہیا کے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیاہے۔  پولیس کے مطابق افسر کا گھریلو ملازم یاسیر احمد قتل کا مرکزی ملزم ہے۔

دلباگ سنگھ، ڈی جی پی (جموں و کشمیر) نے کہا کہ تحقیقات کے دوران قتل میں کسی دہشت گرد کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والا گھریلو ملازم ہی مرکزی ملزم ہے۔

جائے وقوعہ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسر لوہیا کے گھر میں تقریباً چھ ماہ سے کام کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے رویے میں بہت جارحانہ تھا اور ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن میں بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ابتدائی تحقیقات کے مطابق اب تک دہشت گردی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے، لیکن تحقیقات مکمل ہونے تک کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا'۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والا ہتھیار ضبط کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ اس کی ذہنی حالت کو ظاہر کرنے والے کچھ دستاویزی ثبوت بھی ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں عوام کی مدد حاصل کرنے کے لیے اس کی تصاویر جاری کی تھیں۔

لوہیا کا پیر کو جموں میں ان کے دوست کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ 1992 بیچ کے آئی پی ایس افسر اور آسام کے رہنے والے تھے۔