کشمیر: 120 سالہ معمر خاتون نے ویکسین لگوالی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
ضعیف خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لی
ضعیف خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لی

 

 

 سری نگر: کشمیر کی 120 سالہ معمر خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا کر مثال قائم کردی۔

کشمیر کے ادھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک 120 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز اُس دن لگوائی جس دن ہندوستان میں ایک دن میں ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

اس ضمن میں وزیر مملکت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 120 سالہ معمر خاتون کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اپنی ٹیم کے ہمراہ خاتون کے گھر گئے جہاں اُن کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 403 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 مریض سامنے آ چکے ہیں۔